تعارف شاعر

poet

عزیز حامد مدنؔی

عزیز حامد مدنی پاکستان کے معروف شاعر ، محقق ، نقاد اور ماہرِ لسانیات تھے ، آپ کا نام عزیز حامد اور مدنی تخلص تھا۔

آپ 15/ جون 1922ء کو رائے پور چھتیس گڑھ ہندوستان میں پیدا ہوئے ، آپ کے والد کا نام محمد حامد صدیقی تھا ، آپ نے انگریزی ادبیات میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی ، آپ تقسیم کے بعد ہجرت کر کے کراچی آ گئے اور یہیں پہلے تدریس پھر اس کے بعد ریڈیو پاکستان نشریات کے محکمے میں انتظامی عہدوں پر فائز رہے اور اسلام آباد میں کنٹرولر آف ہوم براڈ کاسٹنگ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔

آپ نے بنیادی طور پر روایتی غزلیہ شاعری کا انتخاب کیا ، آپ نے جدید فرانسیسی نظموں کا ترجمہ بھی کیا ، "جدید اردو شاعری" (دو جلدیں) ، "چشم نگراں" ، "دشت امکاں" ، "مژگاں خوں فشاں" ، "نخل گماں" اور "گل آدم" آپ کی تصنیفات ہیں ، آپ کی وفات 23/ اپریل 1991ء کو کراچی پاکستان میں ہوئی اور لیاقت آباد کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔(تصویر / اردوئے معلیٰ)


عزیز حامد مدنؔی کا منتخب کلام