تعارف شاعر

poet

منصوؔر عثمانی

جناب منصور عثمانی مراد آباد سے تعلق رکھنے والے ایک مشہور شاعر اور ایک کامیاب ناظم مشاعرہ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

01/ مارچ 1945ء کو آپ کی پیدائش ہوئی اور آپ نے ایم اے اردو تک کی تعلیم حاصل کی ہے ، فن شاعری انہیں وراثت کے طور پر ملی ہے اور انہوں نے اپنے والد ماجد مشہور غزل گو شاعر جناب گوہرؔ عثمانی کی ادبی روایات اور تاریخ کو مزید آگے بڑھایا ہے جب کہ بڑے بھائی جناب کشورؔ عثمانی بھی قطعات و رباعیات کے مشہور شاعر رہے ہیں۔

"میں نے کہا" (1990ء) ، "جستجو" (1998ء) ، "غزل کی خوشبو" (2004ء) اور اس کے بعد "کشمکش" آپ کے مجموعہ کلام ہیں۔ (تصویر/ ریختہ)


منصوؔر عثمانی کا منتخب کلام