تعارف شاعر

poet

راؔز الٰہ آبادی

اردو غزل گو اور نعت گو شاعر جناب راز الٰہ آبادی 1929ء یا 1930ء کو بہادر گنج ہٹیہ الٰہ آباد میں پیدا ہوئے ، آپ کا اصل نام مولانا جابر علی خان رضوی اور راز تخلص تھا۔

آپ نے تقریباً چالیس سال سے زائد عرصہ اردو شعر و شاعری میں گذارا اور اردو غزل کے ساتھ ساتھ نعت گوئی بھی کی ، "اشک ندامت" ، "دیر و حرم" ، "رنگ و نور" ، "دھڑکنیں" اور "منزلیں" آپ کی تصانیف میں شمار ہوتی ہیں ، آپ 28/ دسمبر 1996ء کو بمقام الٰہ آباد انتقال کر گئے۔ (تصویر / ریختہ)


راؔز الٰہ آبادی کا منتخب کلام