تعارف شاعر

poet

ہوشؔ جونپوری

جناب ہوش جونپوری کا اصل نام اصغر مہدی تھا اور ہوش تخلص رکھتے تھے.

آپ 20/جولائی 1940ء کو ریاست اترپردیش کے جونپور میں پیدا ہوئے اور وہیں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی ، پھر بنارس چلے آئے جہاں انہوں نے بی کام اور ایم اے کے امتحانات کامیابی سے مکمل کئے ، شاعری کا شوق بچپن ہی سے تھا ، بنارس کے سازگار ماحول نے آپ کو جلا بخشی اور شاعری پروان چڑھتی رہی ، غزلوں اور نظموں پر مشتمل ایک مجموعہ 1984ء میں "ناگزیر" کے نام سے شائع ہوا اور 2018ء میں آپ کا رثائی کلام "اجر رسالت" کے نام سے شائع ہوا۔

آپ نے 05/ دسمبر 2003ء کو وفات پائی۔

تصویر / ریختہ


ہوشؔ جونپوری کا منتخب کلام