تعارف شاعر

poet

لطیف نازؔی

ہندوستان کے شہر مدراس (موجودہ چینائی) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر جناب لطیف نازی کا اصل نام کے عبد اللطیف ہے اور نازؔی تخلص رکھتے ہیں۔

آپ کی پیدائش سن 1930ء کے 12/ نومبر کو مدراس میں ہوئی ، آپ کے والد محترم جناب کاظم حسین سخن سنج تو نہیں پر سخن فہم تھے اور غالبؔ حالیؔ و اقبالؔ کی شاعری سے بہت متاثر تھے اس لحاظ سے انہیں علمی و ادبی فہم والا گھرانہ نصیب ہوا۔

آپ کے ادبی سفر کا آغاز 1944ء سے ہوا جب آپ آٹھویں جماعت کے طالب علم تھے اور اس وقت فرھؔاد تخلص رکھتے تھے ، ابتدا میں آپ نے مدراس میں علامہ محؔوی صدیقی سے اصلاح لی ، " رخ روشن " کے نام سے شعری مجموعہ آپ کے کلام کا انتخاب ہے.

تصویر / ریختہ


لطیف نازؔی کا منتخب کلام