تعارف شاعر

poet

کلیمؔ عثمانی

کلیم عثمانی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر اور ملی و فلمی نغمہ نگار ہیں جو اپنے ملی نغمہ " یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔

کلیم عثمانی 28 فروری، 1928ء کو دیوبند سہارنپور ہندوستان میں پیدا ہوئے ، ان کا اصل نا م احتشام الہٰی تھا ، ان کے خاندان کا تعلق مولانا شبیر احمد عثمانی سے جا ملتا ہے۔ کلیم عثمانی کو بچپن سے ہی شاعری کا شوق تھا ، والد فضل الہٰی بیکل بھی اپنے زمانے کے اچھے شاعر تھے ، شروع میں والد سے شاعری میں اصلاح لی ، 1947ء میں ان کا خاندان ہجرت کر کے لاہور منتقل ہو گیا ، کلیم عثمانی نے یہاں احسان دانش کی شاگردی اختیار کی ، ان کی آواز میں ترنم تھا اس لیے مشاعروں میں انہیں خوب داد ملتی تھی ، پھر انہوں نے فلمی نغمہ نگاری کے میدان میں قدم رکھا ، ان کا تحریر کردہ ملی نغمہ یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے کا شمار پاکستان کے مقبول ترین ملی نغمات میں ہوتا ہے ، کلیم عثمانی کی غزلیات کا مجموعہ " دیوار حرف " اور نعتیہ مجموعہ " ماہ حرا " کی نام سے شائع ہوا۔ 

کلیم عثمانی 28 اگست 2000ء کو لاہور پاکستان میں وفات پا گئے اور لاہور میں علامہ اقبال ٹاؤن میں کریم بلاک کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔

مزید دیکھیے : آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا


کلیمؔ عثمانی کا منتخب کلام