تعارف شاعر

poet

تابشؔ کمال

 آزاد دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا سے

فقیر تابش کمال گذشتہ صدی کی آخری دہائی کے اردو/ پنجابی شعراء میں امتیازی طور پر قابلِ ذکر شاعر اور روحانی شخصیت ہیں ، انہوں نے اردو میں خصوصاً نظم اور پنجابی میں نمایاں طور پر کافی کی تنومند روایت کو جدید حسیّت سے ہم آہنگ کر کے آگے بڑھایا ہے ، ان کی اردو نظمیں کم و بیش ہر موضوع کو محیط ہیں ، اس فن میں ان کا اختصاص وہ مٹھاس ہے جو معدودے چند شعراء ہی کو نصیب ہوتی ہے ، پنجابی کافی میں تابش کمال نے حیرت انگیز طور پر بابا فریدؒ سے لے کر خواجہ فریدؒ تک ہر بڑے شاعر سے تخلیقی طور پر استفادہ کرتے ہوئے بھی اپنی انفرادیت پر آنچ نہیں آنے دی ، ان کی کافیاں سوز و گداز کے علاوہ جدید فکر کا احاطہ بھی کرتی ہیں۔

تاریخ پیدائش : 15، اپریل 1965ء مقام پیدائش: پنوال چکوال ہے ، جامعہ پنجاب سے اردو اور پنجابی ادبیات میں ایم ۔ اے کی اسناد حاصل کیں ، حلقہ اربابِ ذوق راولپنڈی اور پاکستان رائٹرز گلڈ پنجاب کے رکن بھی ہیں ، تصنیفات : " منظر منظر دھوپ " (اردو شاعری) ، " شام پئی بن شام " (پنجابی شاعری) ، " مہاجر پرندوں کی نظمیں "(جدید اردو نظم) ، " سیر الافلاک " (تصوف و سلوک) ، " صل علی " (اردو نعت) ، " پیار پیام " (منظوم پنجابی خط)۔

تصویر / ریختہ


تابشؔ کمال کا منتخب کلام