تعارف شاعر

poet

عابد علی عابدؔ

سید عابد علی عابد 17/ ستمبر 1906ء کو ڈیرہ اسماعیل خان خیبر پختونخواہ پاکستان میں پیدا ہوئے ۔

آپ نے ایل ایل بی تک لاہور سے اپنی اعلی تعلیم حاصل کی اور وکالت کے پیشے سے وابستہ رہے مگر ان کا ادبی و علمی ذوق انہیں لاہور لے آیا جہاں آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے فارسی میں ایم اے کیا اور دیال سنگھ کالج لاہور میں فارسی کی پروفیسری بھی کی ، 20/ جنوری 1971ء کو لاہور ہی میں وفات پائی ،

"اصول انتقاد" ، "ادب کے اسلوب" ، "شمع" ، "ید بیضا" ، "سہاگ" ، "تلمیحات اقبال" ، "طلسمات" ، "میں کبھی غزل نہ کہتا" ، "بریشم عود" ، "انتقاد" وغیرہ آپ کی تصانیف ہیں۔

تصویر / ریختہ


عابد علی عابدؔ کا منتخب کلام