تعارف شاعر

poet

اختر شمارؔ

پیدائش : 17/ اپریل 1960ء بمقام لاہور پاکستان - وفات : 08/ اگست 2022ء لاہور پاکستان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

معروف شاعر ماہر تعلیم کالم نگار ایف سی یونیورسٹی لاہور شعبہ اردو کے صدر تھے. اس سے پہلے وہ جامعہ عین شمس اور جامعہ الازہر میں بھی تدریسی خدمات انجام دے چکے ہیں. 

 ڈاکٹر اختر شمار 1960 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کا شمار موجودہ دور کے نامور پاکستانی اردو شاعروں میں ہوتا ہے۔ وہ دو درجن کتب کے مصنف تھے۔ کچھ عرصہ قبل ان کا شعری کلیات "اختر شماریاں" کے عنوان سے شائع ہوا۔ ان کا تدریسی و تخلیقی سفر تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ 2003 میں انھوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا کی نگرانی میں "حیدر دہلوی: احوال و آثار" کے موضوع پر پی ایچ۔ ڈی کی۔ 2003 ہی میں انھوں نے فورمین کرسچیئن کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ اردو کے سربراہ کی حیثیت سے جوائن کیا۔ 2008 سے 2012 تک مصر کی جامعہ عین الشمس اور جامعہ الازہر کی پاکستان چیئر پر خدمات انجام دیں۔ انھیں پاکستان کا پہلا ادبی اخبار "بجنگ آمد" جاری کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ ان کی دیگر کتابوں میں "روشنی کے پھول" ، "کسی کی آنکھ ہوئے ہم" ، "یہ آغاز محبت ہے" ، "جیون تیرے نام" ، "ہمیں تیری تمنا ہے" ، "آپ سا کوئی نہیں" ، "تمھی میری محبت ہو" ، "دھیان" ، "عاجزانہ" (اردو شاعری) "اکھیاں دے وچ دل" ، "میلہ چار دیہاڑے" ، " (پنجابی شاعری) "پنجابی ادب رنگ" ، "بھرتری ہری ایک عظیم شاعر" ، "میں بھی پاکستان ہوں" ، "ہم زندہ قوم ہیں" ، "لاہور کی ادبی ڈائری" ، "موسیٰ سے مُرسی تک" وغیرہ (نثری تحریریں) شامل ہیں۔ مزید کے لئے ویکیپیڈیا دیکھیں۔

تصویر / گرد و پیش۔کام


اختر شمارؔ کا منتخب کلام