تعارف شاعر

poet

شاہدؔ کبیر

شاہد کبیر 01/ مئی 1932ء کو ناگپور مہاراشٹر میں پیدا ہوئے ، انہوں نے 1952ء سے شاعری کا آغاز کیا جب کہ وہ ایک اچھے مضمون نگار اور فعال مصنف کی حیثیت سے بھی جانے جاتے تھے مگر انہوں نے اپنی غزلوں کی وجہ سے زیادہ مقبولیت حاصل کی۔

ان کے اہم تصنیفات میں "کچی دیواریں" (1958ء ، ناول) "چاروں اور" (1968ء ، غزلوں کا مجموعہ) اور "پہچان" ( 1999ء ، غزلوں کا مجموعہ) شامل ہیں۔

11/ مئی 2001ء کو ان کی وفات ہوئی۔

تصویر / آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


شاہدؔ کبیر کا منتخب کلام