تعارف شاعر

poet

اثؔر صہبائی

عبد السمیع پال اثر صہبائی سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔

آپ نے ایم اے اور ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کی تھی ، پیشے سے وکالت بھی کی ، جموں و کشمیر میں پبلک پراسیکیوٹر بھی رہے اور معاون ایڈوکیٹ جنرل بھی بنے ، تقسیم کے بعد سیالکوٹ چلے گئے اور وہاں بھی انہی عہدوں پر اپنی خدمات انجام دیں۔

آپ نے اپنی شاعری کے ابتدائی دور میں اپنے بڑے بھائی امین حزیں سے اصلاح لی اور ان کے بعد جناب کیفؔی اور اثؔر لکھنوی سے بھی استفادہ کیا ، "جام صہبائی" ، "چمنستان" ، "جام طہور" ، "راحت کدہ" ، "روح صہبائی" اور "بام رفعت" آپ کے مجموعائے کلام ہیں۔ (تصویر / ریختہ)


اثؔر صہبائی کا منتخب کلام