تعارف شاعر

poet

ثاقبؔ لکھنوی

اردو کے مشہور و معروف شاعر ثاقؔب لکھنوی کا اصل نام مرزا ذاکر حسین قزلباش تھا۔

آپ کی پیدائش 02/ جنوری 1869ء کو شہر آگرہ میں ہوئی ، ابتدائی تعلیم کے بعد آگرہ کالج میں تعلیم حاصل کی ، بچپن ہی سے شعر و شاعری کا شوق تھا ، شعر و ادب اور سخنوری کا ایسا نشہ چڑھ گیا کہ زندگی کے سفر میں بابجا مصائب اور تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا اور زندگی کے پیچ و خم سے گذرتے گذرتے آخری ایام گوشہ نشینی اور عزلت میں گذارے اور 24/ نومبر 1949ء کو انتقال کیا۔

’’دیوان ثاقبؔ‘‘ کے نام سے آپ کا ایک یادگار دیوان شائع ہوا ہے ، آپ کے کئی ایک اشعار جیسے (زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا / ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے ۔ باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرے / جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے) اردو شاعری میں ضرب المثل کی حیثیت رکھتے ہیں اور آپ کی پہچان بن گئے ہیں۔

تصویر / فیس بک اردو کلاسک


ثاقبؔ لکھنوی کا منتخب کلام