تعارف شاعر

poet

ابھیشیک شکلا

ابھیشیک شکلا

جدید اردو غزل کی ایک نئی روشن آواز کی حیثیت رکھنے والے اردو کے مشہور و معروف نوجوان شاعر جناب ابھیشک شکلا 14/ ستمبر 1985ء کو ریاست اتر پردیش کے غازی پور ضلع میں پیدا ہوئے ، آپ نے لکھنؤ یونیورسٹی میں اعلی تعلیم حاصل کرتے ہوئے ایم کام کی ڈگری حاصل کی ہے اور اس وقت اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ملازمت سے وابستہ ہیں اور لکھنو ہی میں مقیم ہیں۔

آپ نے گزشتہ 15/ 20 سال کے عرصے میں اردو شاعری کے میدان میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے ، اردو ادب و تہذیب پر گہری نگاہ کے ساتھ لکھنوی ثقافت ان کی شاعری میں سمائی ہوئی ہے جس کے نمونے ان کے پہلے شعری مجموعہ "حرفِ آوارہ" (2020ء) میں جا بجا دیکھنے کو ملتے ہیں ، ساتھ ہی ساتھ چھوٹی چھوٹی طنزیہ مزاحیہ تحریروں کے لئے بھی جانے جاتے ہیں۔ (تصویر / Darsaal)


ابھیشیک شکلا کا منتخب کلام