تعارف شاعر

poet

سیف زلفؔی

سید ذو الفقار حسین رضوی سیف زلفی

سیف زلفی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر اور ادبی جریدے گل فشاں کے مدیر تھے۔

آپ 31/ مئی 1935ء میں بریلی، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے ۔ ان کا اصل نام سید ذو الفقار حسین رضوی تھا۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آ گئے اور لاہور میں قیام پزیر ہوئے۔ ان کے شعری مجموعوں میں "تابخاک کربلا" ، "روشنی" ، "نور" ، "ٹکڑے ٹکڑے آدمی" اور "لہو چاند" اور "سویرا" کے نام شامل ہیں ۔ وہ ایک ادبی جریدے گل فشاں کے مدیر بھی رہے تھے۔
سیف زلفی 21 مئی، 1991ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور کے مومن پورہ قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے- تصویر / اردو کلاسک فیس بک


سیف زلفؔی کا منتخب کلام