تعارف شاعر

poet

احمد جہانگیرؔ

محمد جہانگیر احمد جہانگیر

اردو کی دنیائے سخن میں خوبصورت قافیوں اور ردیفوں کو طویل بحروں میں ڈھالنے والے شاعر احمد جہانگیر کا تعلق کراچی پاکستان سے ہے جہاں وہ 28/ اکتوبر 1980ء کو پیدا ہوئے-

ان کا مکمل نام محمد جہانگیر ہے اور احمد جہانگیرؔ کے قلمی نام و تخلص سے جانے جاتے ہیں ، انہوں نے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز پاکستان سیکنڈری اسکول سے کیا جہاں انہوں نے میٹرک کرنے کے بعد جناح کالج سے انٹر کیا ، 2010ء میں اپنے قلبی میلان کے زیرِ اثر شاعری کی دنیا میں قدم رکھا البتہ ان کے بقول انہوں نے 2016 سے باقاعدہ اور حقیقی شاعری کا آغاز کیا ، انہوں نے معروف شاعر رحمان حفیظ سے اصلاح لی اور غزل کو اپنا خصوصی میدان بنایا-

احمد جہانگیر مشاعروں میں شامل ہوتے رہتے ہیں اور ان کا کلام رسائل و جرائد کی زینت بنتا رہتا ہے ، سوشل میڈیا کے توسط سے ان کو دنیا کے مختلف ممالک کے ادبی حلقوں میں بھی پڑھا اور سنا جاتا ہے اور ان کی کلاسیکی شاعری مداحوں کو مسرور کرتی ہے-

(بشکریہ :۔ اردو PLV سے اختصار کے ساتھ)


احمد جہانگیرؔ کا منتخب کلام