خود پہ نافذ کیجئے کردار سازی کا عمل

غزل| ابن حسؔن بھٹکلی انتخاب| بزم سخن

خود پہ نافذ کیجئے کردار سازی کا عمل
منکشف ہوگا یقیناً سرفرازی کا عمل
میں بھی ہو جاتا کسی دن ہر طلب سے بے نیاز
کاش کچھ آسان ہوتا بے نیازی کا عمل
بس روایت سے الگ کچھ کیجئے پھر دیکھئے
کس قدر دلچسپ ہے جدت طرازی کا عمل
کون کرتا ہے یہاں ایسے پزیرائی مری
آپ ہی کا وصف ہے ذرہ نوازی کا عمل

ایک عاشق ہی سمجھ سکتا ہے یہ ابن حسنؔ
عشق کیا ہے اور کیا ہے عشق بازی کا عمل


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام