جگنو ہے نام میرا جگنو ہے نام میرا

ادب اطفال| ابو المجاہد زاہدؔ انتخاب| بزم سخن

جگنو ہے نام میرا جگنو ہے نام میرا
جگنو ہے نام میرا جگنو ہے نام میرا
راتوں کو ہوں دمکتا اڑ اڑ کے ہوں چمکتا
ننھی سی بیٹری ہوں منی سی پھلجھڑی ہوں
چھوٹا سا ماہ پارا اڑتا ہوا ستارا
بجلی کا قمقما ہوں میں نور کا دیا ہوں
ہے شکر اس خدا کا جس نے مجھے بنایا
جس نے یہ زندگی دی ٹھنڈی سی روشنی دی
جگنو ہے نام میرا جگنو ہے نام میرا
جگنو ہے نام میرا جگنو ہے نام میرا


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام