کوئی حد نہیں ہے کمال کی

غزل| منیرؔ نیازی انتخاب| ابو الحسن علی

کوئی حد نہیں ہے کمال کی
کوئی حد نہیں ہے جمال کی
وہی قرب و دور کی منزلیں
وہی شام خواب و خیال کی
نہ مجھے ہی اس کا پتہ کوئی
نہ اسے خبرمیرے حال کی
یہ جواب میری صدا کا ہے
کہ صدا ہے اس کے سوال کی
یہ نمازِ عصر کا وقت ہے
یہ گھڑی ہے دن کے زوال کی
وہ قیامتیں جو گزر گئیں
تھیں امانتیں کئی سال کی
ہے منیرؔ تیری نگاہ میں
کوئی بات گہرے ملال کی


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام