آہ میری رسا نہیں ہوتی

غزل| بسمؔل الہٰ آبادی انتخاب| بزم سخن

آہ میری رسا نہیں ہوتی
کیوں موافق ہوا نہیں ہوتی
ہندگی کا خیال ہے ناحق
بندگی جب ادا نہیں ہوتی
جبر کی انتہا تو ہوتی ہے
صبر کی انتہا نہیں ہوتی
میں تو دنیا سے ہو بھی جاؤں جدا
مجھ سے دنیا جدا نہیں ہوتی
کیا کہیں دل کی بات اے بسمؔل
شاعری میں ادا نہیں ہوتی


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام