محمدؐ گر ملیں ہم کو تو آنکھوں کو بچھائیں ہم

نعت| مولانا محمد ثانی حسنی انتخاب| بزم سخن

محمدؐ گر ملیں ہم کو تو آنکھوں کو بچھائیں ہم
کف پائے مبارک کو پھر آنکھوں سے لگائیں ہم
خدا کا نام لے لے کر لیں ان کے نامِ نامی کو
ثنا ان کی کریں ہر دم انہی کے گیت گائیں ہم
کریں قربان جان و مال ان کے ہر اشارہ پر
ادائیں لاکھ ان کی ، ہر ادا پر صدقے جائیں ہم
اگر اللہ پہونچا دے ہمیں دربارِ عالی پر
سلام ان کو کریں آنسو بہائیں دل دکھائیں ہم

سنائیں داستانِ درد و غم پھر دل سکوں پائے
خدا وہ دن دکھائے روضۂ اقداس پہ جائیں ہم


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام