تعارف شاعر

poet

مولانا عامرؔ عثمانی

مولانا امین الرحمٰن عامرؔ عثمانی ایک صاحبِ طرز انشاء پرداز اور سلیم الطبع شاعر و ادیب تھے۔

آپ کا پورا نام  مولانا امین الرحمٰن اور تخلص عامرؔ عثمانی تھا ، آپ کی ولادت 1920ء کو ہردوئی میں ہوئی۔

آپ کے والد ماجد کا نام مطلوب الرحمن تھا ، آپ خود دار العلوم دیوبند سے فارغ التحصیل (1938ء) ہونے کے ساتھ ساتھ دیوبند کے مایہ ناز فرزند علامہ شبیر عثمانی کے برادر زادے تھے ، شعر و سخن کا ذوق ورثے میں ملا تھا ، شاعری میں شہنشاہِ غزل جگرؔ مراد آبادی سے خصوصی تعلق تھا خاص کر غزل گوئی میں انہی کا تتبع بھی فرماتے ، تحریر و تقریر میں لب و لہجے کی شستگی اور انوکھا نرالے اسلوبِ بیان کے ساتھ ساتھ تنقید و تبصروں میں بے باکی آپ کی تحریروں کا خاصہ ہے ، 1949ء میں دیوبند سے "تجلی" نام کا ایک ماہانہ رسالہ جاری کیا جو کہ آپ کی وفات تک جاری رہا ، آپ نے 1975ء کو پونہ ، مہاراشٹر میں وفات پائی ، "یہ قدم قدم بلائیں" آپ کا شاہکار مجموعۂ کلام ہے۔


مولانا عامرؔ عثمانی کا منتخب کلام