تعارف شاعر

poet

قمرؔ سنبھلی

تاریخی شہر سنبھل سے تعلق رکھنے والے کہنہ مشق شاعر جناب قمر سنبھلی کی پیدائش 1942ء میں ہوئی۔

آپ ایک علمی خانوادے سے تعلق رکھتے تھے ، آپ کے والد ماجد حکیم الدین سنبھلی صاحب قاریٔ قرآن تھے اور دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے سابق شخ التفسیر مولانا محمد برہان الدین سنبھلی مرحوم آپ کے برادر خورد تھے ،  آپ کو مشہور شاعر ظاہر حیدرآبادی سے شعری تلمذ حاصل تھا ،  آپ کی مطبوعہ تصنیفات میں "آواز کالمس" ، "پھول آنگن کے" ، "جز میرے خواب کے" ، "روشن روشن حرف" ، "میری نظر میں ادبی شخصیات" ہیں دیگر اس کے غیر مطبوعہ دس تصنیفات ہیں۔

14/ اگست 2021ء کو 80/ سال کی عمر میں لکھنو میں آپ کا انتقال ہو گیا۔

تصویر / قندیل


قمرؔ سنبھلی کا منتخب کلام