تعارف شاعر

poet

اقبال اشہرؔ

"اردو ہے مرا نام میں خسروؔ کی پہیلی" اس لاجواب نظم کے تخلیق کار جناب اقبال اشہرؔ دورِ حاضر کی اردو شعر و شاعری اور مشاعروں کی محفل کا ایک معتبر نام ہیں۔

آپ 26/ اکتوبر 1965ء کو ہندوستان کے پایہ تخت شہر دلی میں پیدا ہوئے ، اقبال اشہر دور حاضر کے ان شعراء میں شمار ہوتے ہیں جنھوں نے غزل کو تازگی اور شگفتگی بخشی ہے اور اپنی پیاری پیاری غزلوں کے ساتھ ملک اور ملک سے باہر مشاعروں کو کامیاب بنانے میں اپنی ایک الگ شناخت قائم کی ہے ، شستہ ، شائستہ آسان پیرایۂ بیان اور اس پر مدھم سے ترنم کے ساتھ سلیس لہجہ آپ کو بس سنتے ہی رہنے کا اشتیاق دلاتا ہے ، "دھنک ترے خیال کی" آپ کا مجموعۂ کلام شائع ہو کر دادِ تحسین حاصل کر چکا ہے۔

تصویر / اردوئے معلّی


اقبال اشہرؔ کا منتخب کلام