تعارف شاعر

poet

مہندرسنگھ بیدی سحرؔ

مہندر سنگھ بیدی سحرؔ 9مارچ 1909ء کو منٹگمری ساہیوال پنجاب میں پیدا ہوئے ، آپ کا پورا نام کنور مہندر سنگھ بیدی ہے اور آپ سحرؔ تخلص رکھتے ہیں۔

آپ نے چیفس کالج لاہور اور گورنمنٹ کالج لاہور میں تعلیم پائی جہاں آپ نے تاریخ اور فارسی میں بی اے کیا ، آپ نے پندره سال کی عمر سے ہی شعر کہنا شروع کر دیا تھا ، شاعری میں کسی کی شاگردی اختیار نہیں کی ، اردو اکادمی دہلی سے اس کے قیام کے زمانے ہی سے منسلک رہے اور اس کے وائس چیئرمین بھی رہے ، آپ غالب انسٹی ٹیوٹ ، دہلی ترقی اردو بورڈ کے نائب صدر بھی تھے۔

18/ جولائی 1998ء کو دہلی میں آپ کا انتقال ہوا ، ’یادوں کا جشن‘‘ (خودنوشت حالات زندگی) ، اور ’’طلوعِ سحر‘‘ آپ کی تصانیف ہیں۔

تصویر / اردو کلاسک فیس بک


مہندرسنگھ بیدی سحرؔ کا منتخب کلام