تعارف شاعر

poet

صوفی غلام مصطفی تبسمؔ

جناب صوفی غلام مصطفیٰ تبسم اردو کے ایک نامور معلم ،  شاعر ، ادیب اور نقاد تھے ، آپ نے اردو کے ساتھ ساتھ فارسی اور پنجابی زبانوں میں بھی شعر کہے ہیں۔
آپ کا نام صوفی غلام مصطفی اور تبسم تخلص تھا ، 04/ اگست 1899ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے ، ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کرنے کے بعد آپ نے ایف سی کالج لاہور سے بی اے اور اسلامیہ کالج لاہور سے ایم اے فارسی مکمل کیا ، اعلی تعلیم کے بعد آپ شعبۂ تدریس سے وابستہ ہوئے اور شہر لاہور کے کالج میں اردو اور فارسی کے شعبہ کے صدر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں ، اس کے علاوہ آپ نے خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر ، مجلہ " لیل و نہار"  کے مدیر , اقبال اکیڈمی کے نائب صدر ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے پہلے چیئرمین اور کئی دیگر اداروں میں اعلیٰ عہدوں سے منسلک رہ اپنی خدمات انجام دیں ہیں۔ 

آپ نے غالب کے فارسی کلام کا منظوم ترجمہ بھی کیا اور فارسی کلام غالب کی شرح تحریر کی جو دو جلدوں میں چھپ چکی ہے ، اس کے علاوہ امیر خسرو کے فارسی کلام کا بھی منظوم ترجمہ کیا ، یہ امیر خسرو کی 100 غزلوں کا ترجمہ تھا جو ’’دو گونہ‘‘ کے نام سے شائع ہوچکا ہے ، آپ نے بچوں کے لیے بھی بہت لکھا ہے اور بچوں کے شاعر کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں خصوصاً بچوں کے لئے لکھی گئی نظم ’’ٹوٹ بٹوٹ‘‘ افسانوی کردار والی نظمیں بہت مشہور ہیں۔

آپ 07/ فروری 1978ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔


صوفی غلام مصطفی تبسمؔ کا منتخب کلام