اب جنونِ شوق میرا عشق کی منزل میں ہے

غزل| کوثرؔ جعفری انتخاب| بزم سخن

اب جنونِ شوق میرا عشق کی منزل میں ہے
غم کے پھولوں سے بھرا باغِ تمنا دل میں ہے
کھنچ کے خود منزل ہمارے سامنے آ جائے گی
وہ کشش وہ عزم اپنے کاروانِ دل میں ہے
جان میری تو خدایا اس کے قبضے میں نہیں
جانے کیوں شمشیرِ عریاں قبضۂ قاتل میں ہے
قیس و لیلیٰ کی محبت کا یہ منظر ہے عجیب
ایک پیچھے دوڑتا ہے دوسرا محمل میں ہے

در بدر کی خاک کوثؔر چھانتا ہے کس لئے
تجھ کو جس کی جستجو ہے خود وہ تیرے دل میں ہے


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام