ہوگئے ساقی سے طالب جام کے

غزل| مولانا محمد احمدؔ پرتابگڑھی انتخاب| بزم سخن

ہوگئے ساقی سے طالب جام کے
آدمی اب ہوگئے ہم کام کے
دور چلتے ہیں مئے گلفام کے
ہیں یہی اشغال صبح و شام کے
جو ہیں بندے نفس نافرجام کے
بے خبر ہیں فیض سے اسلام کے
پاتے ہیں دنیا میں جنت کے مزے
مرتبے ہیں یہ ترے خدام کے
جلوۂ جاناں اگر ہو دیکھنا
دھوئیں دھبے جامۂ احرام کے
عشق نے احمدؔ مجلّیٰ کر دیا
ورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام