آپ ہیں صاحبِ قرآن رسولِ عربی

نعت| عزیزؔ بلگامی انتخاب| بزم سخن

آپ ہیں صاحبِ قرآن رسولِ عربی
عام ہے آپ کا فیضان رسولِ عربی
آپ کی سیرتِ حسنہ کو عبارت سمجھوں
اور قرآن کو عنوان رسولِ عربی
بولہب وقت کے آمادۂ سازش ہونگے
آج بھی ہے یہی امکان رسولِ عربی
رات دن ذہن میں رہتا ہے یہی ایک سوال
ایک کب ہوں گے مسلمان رسولِ عربی
کیا سروکار مجھے دوسرے عنوانوں سے
مرا مضموں مرا عنوان رسولِ عربی
اک نئے عزمِ مصمّم سے نکھارے گا عزیزؔ
فکر اور فن کا گلستان رسولِ عربی


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام