عشق کا ہیں عنوان محمدؐ

نعت| عبد اللہ غازیؔ انتخاب| بزم سخن

عشق کا ہیں عنوان محمدؐ
راحتِ قلب و جان محمدؐ
سب نبیوں پر جن کی امامت
کتنے عالی شان محمدؐ
کیوں محشر کا خوف کریں ہم
بخشش کا سامان محمدؐ
آپ نے آ کر ظلم مٹایا
حق کی ہیں پہچان محمدؐ
رب کی نوازش سبحان اللہ
سدرہ کے مہمان محمدؐ
خلق حسن میں آپ تھے یکتا
گویا ہیں قرآن محمدؐ
لب پر صل علی ہو جاری
موت کا بھی ارمان محمدؐ
ان کی شہادت عین شریعت
تکمیلِ ایمان محمدؐ
آپ پہ صدقے عاصی غازیؔ
آپ پہ سب قربان محمدؐ


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام