محبوبِ ربِّ ذو العلیؐ اہلاً و سہلاً مرحبا

نعت| والی آسیؔ انتخاب| بزم سخن

محبوبِ ربِّ ذو العلیؐ اہلاً و سہلاً مرحبا
یعنی محمدؐ مصطفےٰ اہلاً و سہلاً مرحبا
ہر سمت جلوہ آپؐ کا ہر جا ہے چرچا آپؐ کا
اے مظہرِ نورِ خدا اہلاً و سہلاً مرحبا
چشمِ بصیرت ہو اگر جو حق نگر ہیں دیکھ لیں
سرِّ نہاں کو برملا اہلاً و سہلاً مرحبا
نورِ حقیقت آپؐ ہیں خضرِ طریقت آپؐ ہیں
دونوں جہاں کے رہنما اہلاً و سہلاً مرحبا
سچ پوچھ تو وابستہ ہے صرف آپؐ ہی کی ذات سے
دونوں جہاں کی ابتدا اہلاً و سہلاً مرحبا
چشمِ کرم چشمِ کرم ہے کون اے شاہِ زمنؐ
ٹوٹے دلوں کا آسرا اہلاً و سہلاً مرحبا

والیؔ کی ہے یہ التجا اے شاہِ دیں روزِ جزا
مستور ہو اس کی خطا اہلاً و سہلاً مرحبا


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام