انؔیس بھٹکلی

پورا نام :

عبدالخالق انؔیس ندوی

تخلص :

انؔیس بھٹکلی

تاریخ ولادت ومقام :

31/ جنوری1989ء بمقام جامعہ آباد بھٹکل کرناٹک

تاریخ وفات و مقام: 

 باحیات 

مختصر حالات و کوائف:

                           جناب مولانا عبد الخالق انیسؔ بھٹکلی شہرِ بھٹکل کے ان نوجوان شعراء میں سے ہیں جنھوں نے ادبی و شعری سفر کو تسلسل سے جاری رکھا ہوا ہے ، موصوف نے جنوبی ہند کی مشہور و معروف دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے عالمیت اور مشہورِ زمانہ دارالعلوم ندوۃ العلماء سے سند فضیلت حاصل کی ہے ، سنہ 2012ء سے سخن گوئی کی مشق جاری ہے اور روز بروز اپنی صلاحیتوں کو نکھار رہے ہیں ، چار سال تک جامعہ مدینۃ العلوم شکاری پور کرناٹک میں تدریسی خدمات بھی انجام دی ہیں اور ان دنوں ریاست گوا کے واسکوداگاما شہر میں مقیم ہیں ۔

                ہم امید کرتے ہیں کہ موصوف شہر بھٹکل کے اس اردو منظرنامے میں اپنے اعلی و معیاری کلام سے اپنا مقام بڑھاتے جائیں گے اور ان شاء اللہ شہر کے ممتاز اردو شعراء میں ان کا بھی شمار ہوگا ۔

ادارہ بزم سخن ان کی خدمت میں اپنی نیک تمنائیں پیش کرتا ہے۔


انؔیس بھٹکلی کا جملہ کلام
نازشِ کون ومکاں ہے سنتِ خیرالوری
تصور کے دریچوں میں حسیں دنیا سجاتا ہے

پچھلا صفحہ | اگلا صفحہ